زمین کے تحفظ کے حوالے سے ایک اچھی خبر

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز)

زمین کے گرد موجود اوزون کی تہہ میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے جسے ماہرین نے زمین کے تحفظ کے حوالے سے نہایت اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ زمین کے گرد موجود اوزون کی تہہ زمین پر موجود جانداروں کو سورج کی الٹرا وائلٹ یا تابکار شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

ماحولیاتی آلودگی اور زہریلی گیسوں کے اخراج کے باعث اوزون کی تہہ خطرے سے دوچار ہے اور اس تہہ میں پڑنے والے شگاف کے باعث سورج کی مضر شعاعیں براہ راست زمین پر پڑرہی ہیں۔_
شنیرا اکرم پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے متحرک
چھ سالہ امریکی بچہ ماحولیاتی آلودگی پر افسردہ
اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
ماہرین کے مطابق اوزون کی تہہ متاثر ہونے کے باعث جہاں جلد کے سرطان اور سفید موتیا کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے وہیں عالمی درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز اور انٹارکٹیکا پر موجود برف بھی تیزی سے پگھل رہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.