کورونا وائرس کے روک تھام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آ گہی لازمی ہے.عبدالخالق بلوچ
کوئٹہ (امروز نیوز)
نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے روک تھام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آ گہی لازمی ہے۔سوشل میڈیا کا مثبت استعمال آ گہی مہم کے لیے ضروری ہے۔مکران ڈویژن میں تھری 3G اور فور 4G جی اںٹر نیٹ سروس کی بندش سے مکران کے عوام کورونا سے متعلق لاعلمی کا شکار پے۔اس لیے مکران ڈویژن میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا جائے۔بیاں میں کہا گیا کہ مجودہ دور میں انٹرنیٹ کی سہولت سے انکار ناممکن ہے۔جدید تعلیم اور معلومات کی رسائی انتہائی آسان ہوگئی ہے۔موبائل نیٹ ورک نے تو مزید آسانیاں پیدا کردی ے۔ہر فرد اور ہر گھر میں سمارٹ فون دستیاب ہوتا ہے۔جس کے استعمال سے لوگ پورے دنیا کے ساتھ منسلک رہتے ہیں۔اور سوشل میڈیا تیز ترین رابطے کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مکران ڈویژن کے اضلاع طویل بارڈر سے منسلک علاقے ہیں ۔اور عوام کا بارڈر کے دوسری طرف بھی تعلق رکھتے ہے۔ زریعہ معاش کے لیے بھی لوگوں کا ایران آ نا جانا ہوتا ہے۔موجودہ کورونا وائرس کے پیش نظر مکران ڈویژن میں جدید اور سہولتوں سے آراستہ تشخیصی سینٹر اور ساتھ ہی جامعہ مانیٹرنگ کا سسٹم ہو۔لیکن اس کے ساتھ عوام کو باور کرانا پڑے گا کہ سماجی رابطے ان کے خود کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ مکران ڈویژن میں تھری اور فور جی سروس کو معطل کیا گیا ہے۔جو کہ موجودہ صورتحال میں قطعاً صحیح اقدام نہیں ہے۔دور دراز علاقوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کو صرف اور صرف سوشل میڈیا سے وائرل کیا جاسکتا ہے۔تاکہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلنے سے متعلق مکمل آگاہ ہو۔اس لیے نیشنل پارٹی مکران ڈویژن میں انٹرنٹ 3G تھری اور 4G فور جی سروس کو کورونا وائرس کے روک تھام سے مشروط کرتے ہوئے بحالی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی ہے