نیویارک میں ایک دن میں 237 اموات، 7195 نئے متاثرین
کوئٹہ (امروز نیوز)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکی ریاست نیویارک میں 237 اموات سامنے آئی ہے جس کے بعد ریاست میں اموات کی کل تعداد 965 ہو گئی ہے۔
یہ پورے ملک کی کل اموات کا 40 فیصد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کی تعداد پہلے ہی 2000 سے تجاوز کر چکی ہے اور ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہے۔
نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوؤمو نے ایک دن میں کووڈ 19 کے 7195 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے نیویار میں متاثرہ افراد کی تعداد 59313 ہو گئی ہے۔
نیویارک اب امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بن چکا ہے۔ مجموعی طور پر ملک میں سامنے آنے والے کیسز کا تقریباً 50 فیصد نیو یارک میں ہے۔