کورونا سے مزید 5 جاں بحق، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 33 اور مجموعی کیسز 2360 ہوگئے

0 128

کوئٹہ (امروز نیوز)
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2360 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 11، سندھ 10، خیبرپختونخوا 8، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
پاکستان میں آج جمعرات کورونا وائرس کے اب تک 138 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 5 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن  میں سے خیبرپختونخوا میں 2 ، پنجاب، سندھ اور گلگت  بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.