کورونا وائرس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کی امداد روکنے کی دھمکی دیدی

0 162

کوئٹہ (امروز نیوز)

واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے چین کے شفاف طرز عمل کی تعریف کیے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کی دھمکی دیدی۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے لیے امریکی امداد روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عالمی ادارے کا جھکاؤ چین کی طرف ہے۔

دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کے اہلکاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کی نفی کرتے ہوئے ادارے کے چین کے ساتھ تعلقات کا دفاع کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے سینئر مشیر ڈاکٹر بروس ایلورڈ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ سپین اور چین سمیت وبا سے متاثرہ تمام ممالک کے ساتھ تعلقات یکساں روابط رکھے ہوئے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.