اپریل کے آخر تک کورونا کے4سے5فیصد لوگ اسپتال میں جائیں گے،ان لوگوں کی تعداد اتنی ہو گی کہ اسپتال میں جگہ کم پڑ جائے گی۔عمران خان

0 126

(امروز نیوز)
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر تک کورونا کے4سے5فیصد لوگ اسپتال میں جائیں گے،ان لوگوں کی تعداد اتنی ہو گی کہ اسپتال میں جگہ کم پڑ جائے گی۔
کورونا کی صورتحال پر حکومتی ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان نےمیڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا وبا جیسے بڑےچیلنج کا سامنا ہے،احتیاط کریں تو بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں، بدترین حالات سے بچ سکتے ہیں یہ ہمارے ہاتھ میں ہے،زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں تو یہ بیماری تیزی سے پھیلتی ہے، جتنے زیادہ لوگ جمع ہوں گے بیماری اتنی تیزی سے پھیلے گی،کورونا وائرس کے متاثرہ85فیصد لوگ از خود ٹھیک ہو جائیں گے،ہر100 میں سے ایک یا دو افراد اس بیماری سے مر سکتے ہیں،4سے 5فیصد افراد کو صرف اسپتالوں میں جانے کی ضرورت ہوتی ہے،ہر ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاو مخت ف ہے،پاکستان میں لوگ لاپرواہی شروع کر دیتے ہیں،لوگ سمجھتے ہیں ہمارا قوت مدافعت زیادہ ہے،خدا کے لیے ایسا نہ سوچیں،خدشہ ہے ہمارے پاس اتنے وینٹی لیٹرز نہیں ہوں گے،ہم پر دباؤ آئے گا،اپریل کے آخر تک کورونا کے4سے5فیصد لوگ اسپتال میں جائیں گے،ان لوگوں کی تعداد اتنی ہو گی کہ اسپتال میں جگہ کم پڑ جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.