سعودی عرب میں رمضان اور عید الفطر کے دوران بھی کرفیو جاری رہنے کا امکان
کوئٹہ (امروز نیوز)
ریاض سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ مملکت میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس بیان کے بعد اُمت مُسلمہ میں یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ کیا اس بار عازمین حج بیت اللہ کی سعادت سے محروم تو نہیں رہ جائیں گے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت میں رمضان اور عید الفطر کے دوران بھی کرفیو جاری رہ سکتاہے۔