15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔نورالحق قادری

0 125

کوئٹہ (امروز۔نیوز)

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

وزیر مذہبی امور کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔

سعودی وزارت حج نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔ ان کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کا مکمل طور پر جائزہ لے رہی ہے اورحج ادائیگی سے متعلق مختلف تجاویز ان کے زیر غور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.