ہوبارٹ ہریکنز نے بگ بیش لیگ کیلئے افغانی سپنر قیاس احمد کی خدمات
میلبورن(این این آئی)ہوبارٹ ہریکنز نے رواں بگ بیش لیگ کے بقیہ میچز کیلئے افغانستان کے سپنر قیاس احمد سے معاہدہ کر لیا، انہیں ٹیمل ملز کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ملز انجری مسائل کے باعث لیگ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ہوبارٹ ہریکنز حکام کے مطابق قیاس احمد باصلاحیت سپنر ہیں، امید ہے کہ وہ عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ 18 سالہ افغانی سپنر کو اس سے قبل کیریبین پریمیر لیگ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کا بھی تجربہ حاصل ہے۔