ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف خصوصی آرڈیننس لا رہے ہیں: فروغ نسیم

0 128

کوئٹہ (امروز نیوز)
وفاقی وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال میں کسی کو ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف خصوصی آرڈیننس لا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حالات کے تبدیل ہونے پر آرڈیننس کو بدلا بھی جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان آرڈیننسز سے قبل کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے آرڈیننس بھی جاری ہوا ہے۔
وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ کورونا وائرس نے انسانی ترقی کا راز افشا کر دیا ہے، اس وائرس کا معاملہ پوری دنیا کے لیے چیلنج بن چکا ہے۔
فروغ نسیم نے مزید کہا کہ ہر شخص کو سماجی فاصلوں اور دیگر احتیاط پر عمل کرنا ہو گا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.