کرونا وائرس:‌ برطانوی حکومت کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم اعلان

0 158

کوئٹہ (امروز نیوز)
لندن : برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک میں حالات انتہائی سنگین ہیں، چار ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کو ختم نہیں کیا جا رہا

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے سینئر وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم اعلان کیا

اُن کا کہنا تھا کہ ’ملک بھر میں چار ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کے خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ اس وقت حالات انتہائی سنگین ہیں‘۔

برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرتے ہوئے اس میں تین ہفتوں کی مزید توسیع کردی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے خود ہی احتیاطی تدابیر اختیار کریں

یاد رہے کہ برطانیہ میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اتوار کے روز مزید 596 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.