شہباز شریف کا بھیجا جانیوالا جواب اطمینان بخش نہیں، نیب

0 156

کوئٹہ (امروز نیوز)

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف آج پھر پیش نہیں ہوئے تاہم ان کا بھیجا گیا جواب موصول ہوگیا، جس پر نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا بھیجا جانیوالا جواب اطمینان بخش نہیں ہے

نیب ٹیم نے مشاورت کے بعد شہبازشریف کو 4 مئی دن 12 بجے دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے ،ذاتی حیثیت میں تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہواجائے ،نیب کو مطلوبہ معلومات بھی فراہم کی جائیں

نیب کی جانب سے شہباز شریف کو ہدایت کی گئی کہ قانون کےمطابق بذات خود پیش ہوں، شہباز شریف اپنے خلاف تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.