سعودی عرب 58ارب ڈالرز قرض لینے پر مجبور

0 121

کوئٹہ (امروز نیوز)

سعودی عرب حالیہ بحران پر قابو پانے کیلئے اربوں ڈالرز کا قرض لینے پر مجبور ہوگیا۔
وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا کہ حالیہ تیل قیمتوں میں کمی کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے بعد سعودی عرب اس سال کے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے 58 ارب ڈالرز کا ادھار لے گا.

الجدان نے میڈیا کو بتایا کہ رواں ہفتے سعودی عرب 26 اعشاریہ 57 ارب ڈالرز (100 ارب ریال)مالیت کے بانڈز جاری کرے گا۔دوسری جانب سعودی آرامکو اپنے پائپ لائن بزنس کا 10 ارب ڈالرز کا حصہ فروخت کرنے پر غور کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.