فردوس عاشق اعوان اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے درمیان کس بات پر تلخ کلامی ہوئی

0 164

کوئٹہ (امروز نیوز)
اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی ممکنہ اندرونی کہانی سامنے آگئی ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ایک میٹنگ کے دوران ملاقات کا پیغام پہنچایا اور پھر اسی ملاقات میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ، اعظم خان نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کرپشن کے الزامات بھی لگائے تاہم فردوس عاشق اعوان نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور اعظم خان سے کہا کہ میرے خلاف ایسی غلط خبریں، آپ کے دفتر سے پھیلائی جارہی ہیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟
کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اعظم خان سے کہا کہ انہیں وزیراعظم نے معاون خصوصی لگایا، اعظم خان نے نہیں، میں وزیراعظم کو ہی جواب دہ ہوں، اس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ” مجھے ہٹانے کی خبریں گردش کررہی ہیں” جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ایسا فیصلہ کیا تو بتا دوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.