امریکا: سیکیورٹی گارڈ نے ماسک نہ لگانے پر ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز)

امریکا میں ایک گاہک کے بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے گاہک کو ہلاک کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ میں ڈالر سپر اسٹور پر گارڈ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 43 سالہ شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈالر سپر اسٹور کے مرکزی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ اور ایک گاہک کے درمیان تکرار جاری ہے اور اسی دوران گارڈ نے گاہک پر فائرنگ کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.