ڈاؤن میں نرمی یا سختی کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا،

0 177

اسلام آباد: لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، نرمی کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کر لی گئیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرلی ہیں۔
جن کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز ایس او سی پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی، اسی طرح تعمیراتی شعبے کے دوسرے مرحلے کو بھی کھولنے کی تجویز ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی کھولنے کے ساتھ ساتھ دکانوں کے اوقات کار بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.