ویراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے تربت بلیدہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید مزمت

0 195

کوئٹہ (امروز نیوز)
دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائ میں سیکیورٹی فرسز کے ایک افسر اور پانچ جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلئ نے کہا ہے کہ بذدل دہشت گردوں نے چھپ کر وار کر نے کی اپنی روایت کو برقرار رکھ کر بہادر فورس کے اہلکاروں کو شہید کیا لیکن ملک دشمن قوتوں کے اشاروں پر چلنے والے دہشت گرد عناصر ہماری بہادر فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے جو انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچانے کے لیۓ پر عزم ہیں وزیراعلئ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ۓ کہا ہے کہ شہداء نے رمضان کے مبارک مہینے میں ملک کی خاطر اپنی یمتی جانیں قربان کرکے ایک نئ تاریخ رقم کی ہے وزیراعلئ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیۓ صبر جمیل کی دعا کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.