امریکا: بیروزگاری کی شرح بلند ترین سطح پر، برطانوی معیشت میں 300 سال کی بدترین گراوٹ

0 116

کوئٹہ (امروز نیوز)
نیو یارک: امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح، جو اپریل میں چار اعشاریہ چار فیصد تھی، اب بڑھ کر 14.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ معیشت کی بدحالی کی وجہ سے اڑھائی کروڑ نوکریاں ختم ہو گئی ہیں جبکہ برطانوی معیشت میں 300 سال کی بدترین گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نومبر 1982ء کے بعد ملک میں بے روزگاری کی شرح میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت یہ شرح 10.8 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

امریکا میں کورونا کی وبا کے باعث کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں نوکریاں ختم ہوئیں۔ گزشتہ ہفتے بھی مزید 32 لاکھ امریکیوں نے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں دائر کی ہیں۔

مارچ کے وسط سے اب تک بے روزگار افراد کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ ہو چکی ہے جو کہ امریکہ کی کل افرادی قوت کا 20 فیصد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.