ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب افغان طالبان کے عسکری چیف مقرر

0 148

قندھار: افغان طالبان تحریک کے امیر ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب کو طالبان کا عسکری چیف مقرر کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان تحریک کے امیر ملا محمد عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے نائب بھی ہیں۔ محمد یعقوب عسکری چیف کے ساتھ ساتھ نائب امیر بھی رہیں گے۔

دوسری طرف طالبان نے قیدیوں کے تبادلہ کے سلسلے میں مزید 48 افغان فوجی رہا کر دیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ مزید 48 افغان فوجیوں کو رہا کر دیا ہے، قیدیوں کا تبادلہ تمام قیدیوں کی رہائی تک جاری رہے گا۔

دریں اثناء کابل انتظامیہ امریکا کے ساتھ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے تحت اب تک 900 سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کرچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.