وزیر اعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ذاتی دلچسپی کی بدولت بلوچستان کے جنگلی حیات کی بچاو اور نئ زندگی کی امید

0 205

(امروز نیوز)

کوئٹہ پروجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نیاز خان کاکڑ نے کہا کہ جنگلی حیات قدرتی ماحول کا حسن ہے بلوچستان میں جو نایاب قدرتی جنگلی حیات پائے جاتے ہیں انکی بچاو اور نئی زندگی کی امید کے لیئے وزیر اعلئ بلوچستان جام کمال کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جنگلی حیات بھی انسان کی طرح زندہ مخلوق ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی کچھ ایسے مختوش علاقے بھی ہیں جہاں جنگلی حیات پائے جاتے ہیں ان کے لیئے خصوصی فنڈ مختص کیا گیا ہے جس میں ان کے لیئے پانی اور ان علاقوں میں انکی خوراک اور ماحول کو موتاثر نہ کرنے کے لیئے وہاں کے مقامی لوگوں کو روزگار کی صورت میں جنگلی حیات کے تحفظ کرنے پر لگایا ہے نیاز خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں جتنے بھی نیشنل پارک ہیں انکی ابتر صورتحال کو بہتر صورتحال میں تبدیل کرنے کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا بلوچستان میں بین القوامی طرز پر (Zoo) چڑیا گھر بنانے کے لیئے پیسے مختص کیئے گئے ہیں اس کا اصولی مقصد جنگلی حیات کے حوالے سے سائنسی ریسرج اور بین القوامی طرز میں ان نایاب جنگلی حیات کی پہچان جانی جا سکے گی نیاز خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلئ بلوچستان جام کمال خان کے ان ہنگامی اقدمات کی بدولت اگر ہم اس پروجیکٹ میں کامیاب ہوگئے تو نہ صرف بین القوامی ادارے فنڈنگ کریں گے بلکہ سائنسی ری رچ اسٹڈی کے لئے بھی اقدامات کریں گے جس کا صوبہ بلوچستان آج سے پھچاس سال پہلے حقدار تھا نیاز خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلئ بلوچستان کے اس وژن کے مطابق اس سال مشرقی سرحدی علاقے ضلع شیرانی سے لیکر مغربی علاقے ضلع لسبیلہ تک اس پروجیکٹ میں جنگلی حیات کی بقا کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر زور و شور سے کام جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.