امریکہ طالبان معاہدے سے دہشتگردی میں کوئی کمی نہیں آئی

0 145

کوئٹہ (امروز نیوز)

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے قطر معاہدے سے افغانستان میں جنگ و تشدد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
جاوید فیصل نے جمعرات کے روز مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیا کے شہر گردیز میں طالبان کے دہشت گردانہ حملے پر اپنے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے قطر معاہدے سے افغانستان میں جنگ و تشدد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
امریکہ اور طالبان نے تقریبا ڈھائی ماہ قبل قطر میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے انجام پانے والے حملوں سے امن کا عمل متاثر ہو گا۔
دریں اثنا طالبان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پکتیا میں وزارت دفاع کی تنصیبات پر حملہ، اس گروہ کے خلاف فوجی کاروائی شروع کرنے کے لئے افغان صدر کی جاری کردہ ہدایات پر رد عمل میں انجام دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.