ملک کے 49 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں، این ڈی ایم اے

0 137

کوئٹہ (امروز نیوز)
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 49 اضلاع ٹڈی دل کے حملے سے متاثر ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں 28، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 9، سندھ میں ایک ضلع متاثر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے سروے کا آغاز مارچ میں کیا گیا تھا۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں تقریباً 68 لاکھ، خیبر پختونخواہ میں 22 لاکھ ہیکٹر رقبے کا سروے ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 38 لاکھ، سندھ میں 54 لاکھ ہیکٹر رقبے کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.