لیویز فورس خضدار کی ایک اور بڑی کاروائی باغبانہ ایریا میں ایک گاڈی سے 60 کلو گرام اعلٰی کوالٹی کے چرس برآمد دو ملزم گرفتار

0 215

کوئٹہ (امروز نیوز)
لیویز فورس خضدار کی ایک اور بڑی کاروائی باغبانہ ایریا میں ایک گاڈی سے 60 کلو گرام اعلٰی کوالٹی کے چرس برآمد دو ملزم گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر یوٹی جہانزیب شاہوانی کا پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر یوٹی جہانزیب شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ کے خصوصی ہدایت پر نائب تحصیلدار حبیب گچکی کی سربرائی میں لیویز انچارج عبدالقادر باجوئی نے دوران گشت ایک مشکوک گاڈی کو روکا دوران چیکنگ گاڈی سے 60 کلو گرام چرس برآمد کرکے دو منشیات اسمگلر محمد یونس ولد محمد اکبر اور جمعہ خان ولد محمود خان سکنہ قلعہ عبدللّٰہ کو گرفتار کرکے منشیات اور گاڈی اپنے قبضے میں کیئے
اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شاہوانی نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کا عزم ہیکہ منشات فروشوں کا خاتمہ کرینگے منشیات فروشی نسل کشی کے مترادف ہیں منشیات اسمگلرز کےلیے خضدار کو نو گو ایریا بنا دیا ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.