کورونا وائرس نے دنیاکے25امیر ترین افراد کو مزید دولت مند بنا دیا

0 130

کوئٹہ (امروز نیوز)
واشنگٹن: کورونا وائرس کے باعث دنیا کے 25 امیر ترین افراد کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ امریکی جریدے فوربز نے رپورٹ جاری کردی۔
فوربز میگزین کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دنیا کے امیر ترین 25 ارب پتی افراد نے کھربوں ڈالرز کمائے۔ ان افراد کی دولت میں صرف دو ماہ میں مجموعی طور پر دو کھرب 55 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

جریدے کے مطابق امیر ترین افراد نے ایسے وقت میں دولت کمائی جب عالمی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دو ماہ سب سے زیادہ دولت کمائی۔ وہ صرف دو ماہ کے عرصے میں ساتویں سے چوتھے امیر ترین فرد بن گئے ہیں۔

جریدہ لکھتا ہے کہ مارک زکربرگ کی دولت میں 31 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ایمازون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین فرد جیف بیزوس نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پیسے کمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.