ماکروں کا آرمینیائی باشندوں کی یاد میں دن منانے کا منصوبہ، ترکی کی مذمت

0 145

انقرہ (این این آئی)ترکی نے آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کی یاد میں خصوصی دن منانے کے فرانسیسی منصوبے پر تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر کے ترجمان ابراہمی کلِن کے مطابق اس طرح کی کوئی نسل کشی نہیں ہوئی تھی اور ان کا ملک فرانس کے اس منصوبے کی مذمت کرتا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہر سال چوبیس اپریل کو ایک ایسا یادگاری دن منایا جائے گا، جس میں پہلی عالمی جنگ کے دوران سلطنت عثمانیہ کے دور میں آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کی یاد تازہ کی جایا کرے گی۔ آرمینیا کا دعویٰ ہے کہ پہلی عالمی جنگ کے دوران ڈیڑھ ملین تک آرمینیائی باشندوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.