خان کی زیر صدارت کورونا وائیرس اور ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق امور کا اعلئ سطحی اجلاس
کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائیرس اور ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق امور کا اعلئ سطحی جائیزہ اجلاس جمعہ کے روز وزیراعلئ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جسمیں اہم فیصلے کیۓ گیۓ محکمہ صحت محکمہ زراعت اور بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئ
صوبائ وزراء زمرک خان اچکزئ میر ضیاء لانگو میر محمد خان لہڑی چیف سیکریٹری فضیل اصغر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں ایڈیشنل آئ جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں کورنا وائرس سے متعلق فرائض کی ادائیگی کے دوران وفات پانے والے ڈاکٹروں طبی عملے اور سرکاری ملازمین کو شہداء کی کیٹیگری میں شامل کرنے اور لواحقین کو شہداء پیلیج دینے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں پیر ا میڈکس لیبارٹری ٹیکنیشنز اور بلاواسطہ کورنا وائرس سے متعلق ڈیوٹی دینے والے دیگر اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیۓ مالی مراعات کا اعلان بھی کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈیوٹی کی نوعیت کے مطابق ڈاکٹروں پیرا میڈکس دیگر اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ماہانہ ایک دو اور تین بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی اور اضافی بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی یکم مارچ 2020 سے لاگو ہو گی محکمہ صحت ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی ڈیوٹی کی نوعیت سے متعلق تفصیلات محکمہ خزانہ کو فراہم کریگا اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن ،عوام کے عدم تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا