کوئٹہ کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلہ بند، نوٹیفیکیشن جاری

0 156

کوئٹہ (امروز نیوز)
کورونا وائرس کے پیش نظر کوئٹہ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق سرکاری دفاترمیں کسی کوبھی ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ سرکاری دفاتر کے باہر’نو فیس ماسک، نو انٹری’ کے بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا تھا جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.