منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ضیاہ لانگو

0 146

کوئٹہ (امروز نیوز)
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،ان منصوبوں کی مقررہ ٹائم لائن کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کہا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت خالق آباد اور قلات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اْٹھائے جائیں تاکہ یہ منصوبے صرف فائلوں کی بجائے گرانڈ پر بھی نظر آئیں اور لوگوں کو ان منصوبوں کے ثمرات بروقت پہنچ سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ عوامی مفاد کے ان ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تاخیر کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کورونا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے وزیرداخلہ نے متعلقہ حکام بالا کو ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر موثر اقدامات اْٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے سلسلے میں دفتر ی اْمور نمٹانے کے روایتی انداز سے ہٹ کر کام کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.