کوہلومیں دوگروپوں میں تصادم ،3افراد زخمی
کوہلو (این این آئی)ضلع کوہلو کے نواحی علاقے مٹھازئی میں دوگروپوں میں تصادم 3 افراد زخمی ،تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے نواحی علاقے مٹھازئی میں گزشتہ روز دوگروپوںمیں زمین کے تنازعے پر تصاد م ہوا ہے جس میں دونوںگروپوں کی جانب سے پتھروں کے استعمال سے 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔