کیسز کی تعداد زیادہ ہو وہاں ’اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ لگایا جائے۔ وزیراعظم

0 138

اسلام آباد: ملک میں ذاتی تحفظ کی اشیا(پی پی ایز) ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ جن علاقوں میں وائرس کیسز کی تعداد زیادہ ہو وہاں ’اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ لگایا جائے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کووِڈ 19 کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے خبردار کیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئندہ آنے والے ہفتے انتہائی اہم ہیں ساتھ ہی عوام پر زور دیا کہ معاشی سرگرمیوں اور حکومت کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز ایس او پیز میں توازن کے لیے احتیاطی تدبیر اختیار کریں۔

دفتر وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ ملک کے 20 بڑے شہروں میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ وزیراعظم نے مقامی قیادت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیں تاہم اجلاس میں نجی و سرکاری ہسپتالوں کووِڈ 19 کے مریضوں کے لیے بستروں کی قلت کے بارے میں بات نہیں کی گئی۔

اس سلسلے میں ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیراعظم نے اس بات کا سنجیدہ نوٹس نہیں لیا کہ نئے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے کیوں کہ کیسز بڑھ کر تقریباً ڈیڑھ لاکھ اور اموات 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.