صوبائی صدر آل بلوچستان منی بس ایسوسی ایشن میر حکمت لہڑی
بولان(این این آئی)صوبائی صدر آل بلوچستان منی بس ایسوسی ایشن میر حکمت لہڑی،ضلعی صدرآل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سبی ملک ساجد خان بنگلزئی کی صدارت میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کااہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اس امر پر تعجب کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے نئے روٹ پرمنٹ کا اجراء کرنا ٹرانسپورٹر ز کو آپس میں گھتم گھتا کرنے کی گہری سازش ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے سے زائد روٹس پرمنٹس کے اجراء ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز قومی شاہراہ پر بمشکل سفر کر رہے ہیں اس صورتحال میں مزید نئے پرمنٹس کا اجراء ٹرانسپورٹرز کو دست گریباں کرنے کی ایک منصوبہ ہے جسے مسترد کرتے ہیں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نئے پرمنٹس کے اجراء معطل کرے بصورت دیگر صوبہ بھر کے ٹرانسپورٹرز اپنے جائز حقوق کیلئے قومی شاہراہ کو بلاک کرنے سمیت دیگر راست اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے جسکی تمام ترذمہ داری چیئرمین پی ٹی اے اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔