کرونا وائرس کے باعث ان کا ملک مشکل ترین سال گزار رہا ہے۔حسن روحانی
تہران ”
ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں اور عالمی دباو اور کورونا وائرس کے باعث ان کا ملک مشکل ترین سال گزار رہا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے بحران نے ایران کے معاشی مسائل میں اضافہ کردیا ہے ۔ اور ایران کی معاشی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
جو 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں سے کیے گئے جوہری معاہدے سے دستبرداری اور دوبارہ پابندیاں نافذ کرنے کے بعد حالات بدتر ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ 22 جون کو ایرانی ریال کی قدر امریکا ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر چلی گئی تھی۔
حسن روحانی نے کہا کہ ‘ دشمن کے معاشی دباؤ اور عالمی وبا کے باعث یہ مشکل ترین سال ہے’۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں شروع ہونے والے معاشی دباؤ کو بڑھادیا گیا ہے اور اب ہمارے پیارے ملک پر مشکل ترین دباؤ ہے۔
ایران میں اپریل کے وسط سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق نافذ کی گئی۔
پابندیاں بتدریج ہٹانے کے بعد کرونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔