پاکستان کیلئے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

0 146

اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابققرض کی منظوری ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بورڈ اجلاس میں دی گئی۔قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔ قرض کی رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کی جائے گی جبکہ25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے۔ اعلامیہ کے مطابق25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔ گزشتہ روزاسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی۔ امن مشن آئندہ سال 30 جون تک مالی میں قیام کریگا امن مشن آئندہ سال 30 جون تک مالی میں قیام کریگا ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل تا جون فنانسنگ حاصل کرنے والے جولائی تا ستمبر اسی تناسب سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ بتایا گیا کہ اسکیم کےتحت بینکوں نے1653 اداروں کے لیے 19 جون تک 112.80 ارب روپے فناسنگ کی منظوری دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اسکیم سے 19 جون تک 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا گیا ہے جبکہ حکومت نےاسکیم کی رسک شیئرنگ 40 سے بڑھا کر60 فیصد کر دی ہے۔ گزشتہ ماہکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر بینک نے بھی پاکستان کو50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.