ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر امریکہ کی دستبرداری

0 147

واشنگٹن” ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر امریکہ کی دستبرداری کا اعلان۔ امریکہ نے اقوامِ متحدہ اور کانگریس کو عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ دستبرداری کا نوٹس دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اطلاق 6 جولائی 2021ء سے ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت نے کانگریس اور اقوامِ متحدہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے

تاہم اس مرحلے کی تکمیل میں ایک سال تک لگ سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفان ڈوجاریک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے عالمی ادارہ صحت کی رکنیت سے دستبرداری کے فیصلے کا اطلاق 6 جولائی 2021 سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.