لندن میں سعودی جرائم کے خلاف مظاہرہ
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور یمنی عوام کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے جرائم اور یمن کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اسی طرح یمنی عوام کے خلاف آل سعود حکومت کے انتہائی وحشیانہ جرائم میں برطانیہ اور دیگر ملکوں کی شمولیت اور ان کے کردار پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے ’’یمنی عوام کے خلاف جرائم بند کرو بند کرو‘‘ اور ’’یمن کو چھوڑدو چھوڑ دو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر یمنی عوام کی حمایت اور سعودی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔