کشمیریوں کی جائز جدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا۔ عمران خان

0 169

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کی جائز جدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا۔

یوم شہدائے کشمیر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائےکے حق کے لیے ثابت قدمی سےکھڑا ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیرکی بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کی جائز جدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیرکی آزادی کا دن دور نہیں، کشمیریوں کے آباو اجداد نسل درنسل سے آزادی کے لیے جانیں قربان کرتے آئے ہیں، آج کشمیری جرات سے ہندوتوا بالادستی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، ہندوتوا بالادستی کا مقصد آبادی میں تناسب تبدیل کرکےکشمیریوں کا صفایا کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندوتوا بالادستی کا مقصدکشمیریوں کی شناخت مٹانا ہے، یوم شہدائےکشمیر پربھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں، موجودہ کشمیری مزاحمت 13 جولائی 1931 کے شہدا کی جدوجہدکا تسلسل ہے۔

واضح رہےکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا منایا جاریا ہے اور وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.