انڈونیشیا میں 250 سے زائد فاقہ زدہ بنگلہ دیشی باشندوں کی بازیابی

0 138

جکارتہ (این این آئی )انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا نامی صوبے میں امیگریشن اہلکاروں نے دو دکانوں میں بھرے ہوئے ایسے ڈھائی سو سے زائد غیر ملکیوں کو وہاں سے نکال لیا، جنہیں فاقہ کشی جیسی صورت حال کا سامنا تھا۔ حکام کے مطابق ان غیر ملکیوں نے خود کو بنگلہ دیشی شہری بتایا۔ تارکین وطن سے متعلق ملکی محکمے کے صوبائی سربراہ نے بتایا کہ یہ کم از کم 252 غیر ملکی میدان نامی صوبائی دارالحکومت کی دو دکانوں میں اس طرح کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے کہ ان کی حالت انتہائی خراب تھی۔ یہ واضح نہیں کہ وہ قانونی یا غیر قانونی طور پر انڈونیشیا پہنچے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.