امریکہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے مزید 64 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ

0 145

واشنگٹن” امریکہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے مزید 64 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ۔ زیادہ متاثرہ ریاستوں میں کیلیفورنیا نے نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا، کیلیفورنیا میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 967 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 39 لاکھ 55 ہزار 860 ہو گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ روز بھی ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں 1059 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 942 ہو گئی ہے۔
(جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.