پتوکی‘ اوباش نوجوان کی پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام
پتوکی (این این آئی )پرانی منڈی پتوکی گلی نمبر 7 کے اوباش نوجوان کی پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش شور شرابہ سن کر بچی کی ماں اور اہل محلہ موقع پر پہنچ گر ملزم ڈنڈا لہراتے اور سنگیںن نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہو گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی متقل کردیا ملزم کے خلاف مختلف دفعات 376،511،337 کے تحت مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق علی احمد ولد غلام قادر گلی نمبر 7 پرانی منڈی پتوکی کا رہائشی ہے اس کی 5 سالہ بیٹی زویا گھر کے باہر کھیل رہی تھی تو ملزم ملک عابد ولد صدیق گلی نمبر 7 پرانی منڈی پتوکی کا رہائشی بچی زویا کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے لگا تو بچی کا شور شرابہ سن کر بچی کی ماں اور اہل محلہ موقع پر پہنچ گ? ملزم ڈنڈا لہراتے ھوئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ھوئے فرار ?و گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی متقل کردیا اہل علاقہ نے اس افسوس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ھوئے ملزم کوگرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ تھانہ سٹی پتوکی نے علی احمد ولد غلام قادر کی تحریری درخواست پر ملزم ملک عابد کے خلاف مختلف دفعات 376،511،337 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تا حال ملزم گرفتار نا ہو سکا –