پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر قرض کی رقم واپس کردی
کوئٹہ (امروز نیوز)
اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر قرض کی رقم واپس کردی، پاکستان نے سعودی عرب سے3 ارب ڈالر ڈیڑھ سال قبل قرضہ لیا تھا، اس میں سے ایک ارب ڈالر قرض کی رقم واپس کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کردیا ہے۔
کیونکہ سعودی عرب نے مالی امداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان نے ایک ارب ڈالر قرض واپس کردیا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب سے3 ارب ڈالر ڈیڑھ سال قبل قرضہ لیا تھا۔ جس میں سے ایک ارب ڈالر قرض کی رقم واپس کردی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چونکہ سعودی عرب نے مالی امداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔