ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے

0 133

(امروز نیوز)
امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔

گزشتہ روز ٹیسلا کمپنی کے شیئرز میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے ایلن مسک کی دولت میں 7.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ اس سال کے انڈیکس میں دوسرا بڑا اضافہ ہے جس نے ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کو دنیا کا چوتھا امیر ترین شخص بنادیا ہے۔

شیئرز میں اضافے کے باعث ایلن مسک کی اس سال کے اثاثوں کی مالیت 57 ارب ڈالر ہوگئی جب کہ ان کی مجموعی دولت 83.6 ارب پہنچ گئی ہے۔

ایلن مسک سے قبل اس سال دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وارن بفٹ 67 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.