مظفر گڑھ میں 5 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

0 146

(امروز نیوز)
مظفر گڑھ میں5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کےمطابق موضع لٹکراں میں متاثرہ بچہ قریبی گھر میں پڑھنے کےلیے جاتا تھا جہاں اسے استاد کے بیٹے نے زیادتی کانشانہ بنایا، متاثرہ بچے کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مظفر گڑھ:طالبہ سے زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں 5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے اور تھانہ سول لائن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بااثر ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.