صدر ن لیگ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو منا لیا
(امروز نیوز)
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کو منا لیا ہے، حکومت مخالف تحریک کیلئے چھوٹی بڑی جماعتیں مشترکہ حکمت عملی بنائیں گی، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم نے نااہلی نالائقی سے عمران خان کومین آف دی ایئرقرار دلوایا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ایک نجومی نے کہا ہے یہ سال اچھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگی وفد نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات کے بعدمولانا فضل الرحمان نے ن لیگی وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں ن لیگ کے وفد کا خیرمقدم کرتا ہوں، ہم نے ان کی خدمت میں عرض کی، ہم چھوٹی جماعتوں کا پہلے ہی اجلاس بلا چکے ہیں، اجلاس میں سب کی مشاورت کے ساتھ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ رابطہ کریں گے۔