فیس بک نے سینئر بی جے پی رہنما پر پابندی لگا دی

0 143

(امروز نیوز)

نئی دہلی: فیس بک نے تشدد اور نفرت کو ابھارنے پر بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر سیاستدان کا اکاؤنٹ بند کر دیا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پالیسی "خطرناک افراد اور تنظیموں ‘ کے تحت بی جے پی کے رہنما راجہ سنگھ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارت نے پب جی سمیت 118 چینی ایپس بلاک کردیں
چند روز قبل بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک کی بھارتی ٹیم ملک کی حکمران جماعت کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے اس لیے پارلیمانی پینل اس حوالے سے تحقیقات کرے۔

کانگریس نے وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی مواد کو دیکھنے والے فیس بک اور واٹس ایپ کے ملازمین نے کمپنی کے کمرشل مقاصد کو تحفظ پہنچانے کے لیے فیس بک پر نفرت انگیز تبصرے کرنے والے وزیراعظم نریندرا مودی کی جماعت کے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لینے سے انکار کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.