نوازشریف، آصف زرداری کے درمیان رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0 195

(امروز نیوز)

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات کے دوران قائد ن لیگ نوازشریف کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے بھی بات ہوئی ہے، سیاسی قیادت نے اتفاق کیا کہ تنہا رہ کرسیاسی پرواز کرنا ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگی وفد نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی کا دورہ کیا۔
جہاں پر شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگی وفد کا پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو ، وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا۔ اس دوران ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.