سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے آل پاکستان نیوز پیپر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

0 157

لاہور (ا ین این آئی) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے آل پاکستان نیوز پیپر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر سرمد علی کی قیادت میں ملاقات کی ۔ملاقات میں مجیب الرحمن شامی،مہتاب خان ،خوشنود علی خان و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو قرضوں اور کرپشن کے انبار ملے ہیں ،نگران حکومت میں 38ارب روپے کے چیک باؤنس ہوئے،نواز لیگ جعلی اعداد و شمار کے ساتھ کام کرتی رہی،سارا نظام کرپٹ اور بوسیدہ ہے،ملک نوچا جا رہا تھا۔پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام مجبورا 67 فیصد کم کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے والے کئی منصوبے سفید ہاتھی بن چکے ہیں،سارا بجٹ بھی لگا دیں تو کوئی نیا منصوبہ شروع کرنا مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیات کے شعبے میں بھی بڑی خرابیوں کو دور کر رہے ہیں ،پنجاب میں جلد ایک آئیڈیل بلدیاتی نظام لانے جا رہے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ صحافت ایک اہم ستون ہے اور میڈیا کے معاملات سنجیدہ ہیں ہر سطح پر تعاون کر کے مسائل حل کریں گے۔اس ضمن میں صحافیوں کی جلد وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کاکردار فراموش نہیں کر سکتے،خرابیوں کی نشاندہی کریں ،حکومت نوٹس لے گی۔اے پی این ایس صدر سرمد علی نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری بڑے بحران کا سامنا ہے،حکومت تعاون کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.