کراچی کیلئے ماضی کی تلخیاں بھلا کر وفاق کا ساتھ دیں گے: ترجمان سندھ حکومت

0 148

(امروز نیوز)
کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اچھی نیت سے وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھے اور ماضی کی تمام تلخیوں کو سائیڈ میں رکھ کر وفاق کا ساتھ دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ سندھ میں بارشوں سے 25 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 10 لاکھ ایکڑ زمین اور 15 ہزار گاؤں بارش سے متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سیلاب کی صورتحال میں حکومت سندھ کی مدد کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جاسکے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کراچی میں مقامی، صوبائی اور وفاقی حکومت کا اسٹیک ہے، سندھ حکومت سیاست سے بالاتر ہوکر وفاق کے ساتھ بیٹھی تاکہ مسائل حل کیےجائیں، ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اچھی نیت سےوفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھے اور ماضی کی تمام تلخیوں کو سائیڈ میں رکھ کر وفاق کا ساتھ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.