کراچی کے اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی عمارت گرگئی

0 137

(امروز نیوز)
کراچی: کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی عمارت گر گئی۔

جیونیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چار منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس میں کچھ افراد کے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

عمارت گرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ عمارت میں کچھ خاندان رہائش پذیر تھے اور ان کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جس مقام پر عمارت گری ہے وہاں کافی عرصے سے پانی کھڑا رہا۔ زمین بوس ہونے والی عمارت میں چھ فیملی کے رہائش پذیر ہونے کی رپورٹ ہے

واقعہ کے بعد پولیس رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیوں کے رضاکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے مشینری بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.