بھارت میں 86 سالہ خاتون کا ریپ، ملزم گرفتار

0 323

(امروز نیوز)
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے 86 سالہ عمر رسیدہ خاتون کو تشدد اور ریپ کا نشانہ بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

دہلی کمیشن فار ویمن کی سربراہ سواتی مالیوال نے بی بی سی کو بتایا کہ بزرگ خاتون پر پیر کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ دودھ والے کا اپنے گھر کے باہر انتظار کر رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے انہیں یہ بتا کر دوسرے مقام پر لے جانے کی کوشش کہ کہ آج ان کا گوالا آج نہیں آئے گا۔

سواتی مالیوال کے مطابق مذکورہ شخص انہیں قریبی فارم ہاؤس لے کر گیا اور وہاں ان پر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس دوران قریب سے گزرنے والے دیہاتیوں نے ان کی چیخیں سنی اور بچایا جب کہ حملہ آور کو بھی پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال اجتماعی زیادتی کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ بھارت میں ایسے کیسز کے خلاف آواز اس وقت بلند ہونا شروع ہوئی جب 2012 میں نئی دہلی میں میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ نربھیا (فرضی نام) سے اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ رونما ہوا۔

اُس میں ملزمان نے لڑکی سے چلتی بس میں زیادتی کی تھی اور پھر لڑکی کو قتل کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.