بےگناہ ونہتے لوگوں کونشانہ بنا کر بلوچستان کے امن وامان کو خراب کیا جارہا ہے، ثناء بلوچ

0 237

کوئٹہ (امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے سماجی روابط کے ویب سائٹ ٹویٹر پر ‌کہا ہے کہ گزشتہ روز مچھ میں کوئلہ کان میں کانکنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں. صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے

ریاستی دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو، نا قابل قبول ہے۔افسوس ناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بےگناہ کان کنوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہنے کے لائق نہیں تخریب کار عناصر اس طرح کے واقعات کے ذریعے صوبے میں قائم امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں

واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ یہ انسانیت کے خلاف ہے بے گناہ ونہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والے ان دہشتگردوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ،ان دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہوں، غربت ، بھوک و افلاس کے مارے اس صوبہ کے عوام کو باھم اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے

بلوچستان میں 2021 ء کی شروعات لاشوں و ماتم سے ہو گیا – اس جنت نظیر صوبہ کو غلط پالیسیوں کو اس مقام تک لے آیا-سال کے آخری دن اسمبلی میں ھم نے التجا کیا کہ بلوچستان کو سمجھنے و اسکے معاملات کو سنجیدگی سے چلانے کی ضرورت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.